2016ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہی ہوں ، ہیلری کلنٹن

جمعرات 10 اپریل 2014 06:52

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء ) سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ 2016ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہوں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں نے کچھ مارکیٹنگ مشاورت بھی لینا شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ یقیناً میں چاہتی ہوں کہ لوگ اس حوالے سے میری حوصلہ افزائی کریں اور میرا ساتھ دیں ۔