ایران کیخلاف مزید پابندیاں عائد کرسکتے ہیں ، امریکہ ،ایران اور روس کے درمیان تیل کی مصنوعات کے معاہدے پر پیش رفت ہوئی تو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ،ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے مذاکرات پر گہری نظر ہے ، جان کیری

جمعرات 10 اپریل 2014 06:53

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء ) امریکہ نے ایران کیخلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری سینٹ کی خارجی تعلقات کمیٹی کو بتایا کہ اگر ایران اور روس کے درمیان تیل کی مصنوعات کے کنٹریکٹ پر پیش رفت ہوئی تو اس کیخلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کی جائینگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اقتصادی پابندیوں کے آپشن پر فوری عملدرآمد کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر روس اور ایران کے درمیان تیل کے معاہدے پر پیش رفت ہوتی ہے تو گزشتہ سال طے پانیوالے عبوری معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی ۔