دنیا بھر میں دہشتگردی کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے ، نائیجرین اسلامی گروپ،نائیجیریا میں فوج معصوم مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہے ، انتہائی بے رحمانہ انداز سے مسلمانوں کو مارا جارہا ہے ، بیان

جمعرات 10 اپریل 2014 06:53

لاگوس( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء ) نائیجیریا کے اسلامی گروپ جماعت ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گروپ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نام پر دنیا بھر میں مسلمانوں کو سنگین خطرات سے دو چار کردیا گیا ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز بھی مسلمانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مرتکب ہورہی ہیں نائیجیریا میں بھی فوج معصوم مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے اور انتہائی بے حمانہ انداز سے معصوم مسلمانوں کو مارا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :