وزیراعظم نے صدر کوسردارمہتاب احمدخان کوگورنرخیبرپختونخواہ مقررکرنے کی سمری ارسال کردی ،منظوری کے بعدآج عہدے کاحلف اٹھانے کاامکان ہے

جمعرات 10 اپریل 2014 06:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء)وزیراعظم نے صدرمملکت ممنون حسین کوسردارمہتاب احمدخان کوگورنرخیبرپختونخواہ مقررکرنے کی سمری ارسال کردی ،منظوری کے بعدآج عہدے کاحلف اٹھانے کاامکان ہے ۔بدھ کے روزوزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے صدرکوسردارمہتاب احمدخان کوگورنرخیبرپختونخواہ مقررکرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری ارسال کی جس کے ساتھ ہی گورنرانجینئرشوکت اللہ کااستعفیٰ بھی منسلک کردیاگیا۔

صدر شوکت اللہ کے استعفیٰ کی منظوری دیں گے اورسردارمہتاب احمدخان کونیاگورنرمقررکرنے کی سمری پربھی دستخط کریں گے جس کے بعدسردارمہتاب خان آج کسی وقت بھی اپنے عہدے کاحلف اٹھاسکتے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماء سردار مہتاب عباسی (آج) جمعرات کو گورنر خیبر پختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک سال ایک ماہ اور 28 دن تک گورنر کے عہدے پر کام کرنے والے انجینئر شوکت اللہ نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوادیا ہے اور گورنر ہاؤس سے باجوڑ منتقل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سردار مہتاب عباسی نے منگل کو صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ (آج) جمعرات کو دن گیارہ بجے گورنر ہاؤس پشاور میں صوبے کے 36 ویں گورنر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ان کی صوبائی اسمبلی میں خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے سردار شمعون الیکشن لڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :