گینز ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ نے سپورٹس بورڈ کے موقف کی تائید کردی،ادارے نے سپورٹس بورڈ پنجاب کو ریکارڈز کے لئے غیر جانبدار گواہان بنانے کیلئے کہا ، گینز کا آفیشل ویب سائٹ پر بیان جاری

جمعرات 10 اپریل 2014 06:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء)پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء میں بننے والے گینز ورلڈ ریکارڈز کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے مو قف کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے بھی تائید کردی ۔

(جاری ہے)

گنیز بک کی آفیشل ویب سائیٹ پر جاری ہونے والے بیان میں ادارے نے ناصرف یہ تسلیم کیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے انسانی جھنڈے بنانے کا اعزاز پاکستان نے حاصل کیا ہے بلکہ اس بات کو بھی واضح کر دیا ہے کہ ادارے نے ہی سپورٹس بورڈپنجاب کو دیگر ریکارڈز کے لئے غیر جانبدار گواہان بنانے کے لیے کہا تھا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر ریکارڈز کے لیے تصدیقی عمل جاری ہے۔ گنیز کی جانب سے جاری حالیہ بیان کے بعد وہ تنازع ختم ہوگیا ہے جس میں کہا جارہا تھا کہ جھنڈے کے علاوہ کسی ورلڈ ریکارڈ کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور گواہان کی موجودگی کومتنازع بنانے کی کوشش کی جارہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :