عامر سہیل قلیل مدت کیلئے افغان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر ،افغان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 17اپریل سے کراچی میں شروع ہورہا ہے ، راشد لطیف اس میں وکٹ کیپنگ کی ٹریننگ دینگے

جمعرات 10 اپریل 2014 06:46

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر ہوگئے ۔ افغان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ہے عامر سہیل 17اپریل سے شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں افغان ٹیم کی کوچنگ کرینگے جبکہ راشد لطیف کٹ کیپنگ کے فرائض انجام دینگے ۔ افغان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کے مطابق پاکستان میں لگایا جانے والا ٹریننگ کیمپ اے سی سی پریمیر لیگ نے آرگنائز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عامر سہیل نے پاکستان کی جانب سے 156 ون ڈے انٹرنیشنل اور 47 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔عامر سہیل نے کہا ہے کہ وہ ہر ممکن کوشش کرینگے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کو بہتر کیا جاسکے ۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر نور محمد مرید نے کہا ہے کہ عامر سہیل تجربہ کار کرکٹر ہیں ان کو ہم نے قلیل مدت کیلئے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے امید ہے ان کی کوچنگ میں افغان ٹیم کی بیٹنگ بہتر ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :