پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ماسٹرز ورلڈ کپ ہاکی میں دو ٹیمیں بھجوانے کا اعلان کردیا،5جون سے ہالینڈ میں ہونے والے ماسٹرز ورلڈ کپ کی ٹیموں کیلئے تربیتی کیمپ کراچی اور لاہورمیں لگے گا

جمعرات 10 اپریل 2014 06:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ماسٹرز ورلڈ کپ ہاکی میں دو ٹیمیں بھجوانے کا اعلان کردیا ۔5جون سے ہالینڈ میں ہونے والے ماسٹرز ورلڈ کپ کی ٹیموں کیلئے تربیتی کیمپ کراچی اور لاہورمیں لگے گا پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ماسٹر ورلڈ کپ کے لئے دو ٹیمیں بجھوانے کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ماسٹرز ورلڈ کپ پانچ جون سے ہالینڈ میں شروع ہورہا ہے ۔ ویٹرن ٹیموں میں اختر رسول ، قاسم ضیاء اور شہباز سینئر بھی کھیلیں گے کھلاڑیوں کے لئے تربیتی کیمپ رواں ماہ سے لاہور اور کراچی میں لگائے جائینگے ۔