پاکستان اہم ترین پڑوسی ملک‘ بات چیت کے دروازے ہروقت کھلے رہیں گے‘ بھارتی وزیراعظم،بھارت کو شدید چیلنجز درپیش‘ ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو دانشمندی کیساتھ فیصلے کرسکے‘ من موہن سنگھ

جمعہ 11 اپریل 2014 06:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے پاکستان اور افغانستان کو ایک پڑوسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے مذاکرات جاری رہیں گے‘ بھارت کو اس وقت ایک سیکولر حکومت کی اشد ضرورت ہے جو بدلتے ہوئے حالات کے مطابق فیصلے کرسکے اور سب کو ساتھ لے کر چلے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے من موہن سنگھ نے کہا کہ ملک میں جاری حالیہ انتخابات میں حکومتی اتحاد کی کامیابی یقینی ہے۔

ملک کو شدید مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے دانشمندی کیساتھ ہر سطح پر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان بھارت کے اہم ترین پڑوسی ملک ہیں اور ان کیساتھ تلعقات کو بہتر بنانے کیلئے مذاکرات جاری رکھنے سمیت ہر ممکن کوششیں جاری رہیں گی جبکہ پاکستان کیساتھ بات چیت کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور تمام مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہی اولین ترجیح رہے گی۔

متعلقہ عنوان :