بنگلہ دیش میں تباہ ہونے والی فیکٹری کے لواحقین معاوضے کے منتظر

جمعہ 11 اپریل 2014 06:12

دھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)مغربی برانڈز سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش فیکٹری حادثے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کریں۔ ایک برس پہلے مغربی برانڈز کے لیے کپڑے تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے گیارہ سو سے زائد مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو گلوبل ٹریڈ یونینز \'انڈسٹری آل‘ اور مزدوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے نیٹ ورک \'کلین کلوتھس کمپنی‘ نے کہا ہے کہ امداد کے لیے کیے گئے وعدوں کے برعکس انہیں صرف ایک تہائی رقوم موصول ہوئی ہیں۔ قبل ازیں فیکٹری حادثے میں ہلاک شدگان کے لواحقین اور دو ہزار سے زائد زخمیوں کے لیے 40 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :