جرمنی کی فضا میں بھارتی طیارہ تیس منٹ تک رابطے سے کٹا رہا

جمعہ 11 اپریل 2014 06:13

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)مارچ کے مہینے میں ایک بھارتی طیارہ جرمنی کی فضائی حدود میں تقریبا آدھے گھنٹے تک زمین پر موجود حکام سے مکمل طور پر کٹا رہا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جیٹ ایئرویز کا یہ طیارہ ممبئی سے لندن جا رہا تھا اور 13 مارچ کو جرمنی کی فضائی حدود میں پرواز کے دوران شہری ہوابازی کی جرمن اتھارٹی کے اہلکاروں کے تمام تر پیغامات کے باوجود اس طیارے کی جانب سے کوئی جواب اس لیے موصول نہ ہوا کیوں کہ اس کے دونوں پائلٹوں نے اپنے ہیڈ سیٹ اتار رکھے تھے۔ اس سلسلے میں جرمن حکام نے بھارت سے شکایت بھی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان شکایات کے بعد ان دونوں پائلٹوں کو دو دو ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :