صدرمملکت ممنون حسین نے وفاقی جوڈیشل اکیڈمی کے ترمیمی آرڈیننس 2014ء پردستخط کردیئے

جمعہ 11 اپریل 2014 06:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)صدرمملکت ممنون حسین نے وفاقی جوڈیشل اکیڈمی کے ترمیمی آرڈیننس 2014ء پردستخط کردیئے ۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیزکے مطابق صدرمملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرترمیمی آرڈیننس پردستخط کئے ،اس آرڈیننس کے بعدوفاقی جوڈیشل اکیڈمی قانون اورجوڈیشل تعلیم کی حیثیت سے ڈگری جاری کرنے والے ادارے میں تبدیل ہوجائے گی اوراس سے اکیڈمی کی طرف سے قانون کی تعلیم کے خصوصی کورسزکے ساتھ ساتھ جوڈیشل تعلیم وتربیت کے پیش کردہ پروگراموں میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :