مذہبی رہنماؤں کے قتل کا ماسٹر مائینڈاسد چھوٹو4ملزمان سمیت گرفتار

جمعہ 11 اپریل 2014 06:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)تین مذہبی رہنماؤں کے قتل کے ماسٹر مائینڈ اسد چھوٹو سمیت4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے3مذہبی رہنماؤں کے قتل میں ملوث4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،مارے جانے والے مذہبی رہنماؤں میں مولانا شمس الرحمن معاویہ،اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر مفتی منیر معاویہ،اہلسنت والجماعت راولپنڈی کے رہنما اور علامہ ناصر عباس تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما تھے،جنہیں مختلف واقعات میں قتل کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق تینوں رہنماؤں کا قتل ایک ہی گروہ نے کیا جس کا ماسٹر مائینڈ اسد چھوٹو تھا جو شیخوپورہ کا رہائشی ہے،خفیہ اداروں نے اسد چھوٹو کو شیخوپورہ،2ملزمان کو شاہدرہ اور ایک کو شورکوٹ سے گرفتار کرلیا

متعلقہ عنوان :