اسلام آباد، سبزی منڈی بم دھماکے کا ایک اور زخمی پمز ہسپتال میں چل بسا ، مزید چار زخمیوں کی حالت تشویشناک،12زخمیوں کو ہسپتال سے فارغ کردیاگیا۔ مزید30زخمی زیرعلاج

جمعہ 11 اپریل 2014 06:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء)وفاقی دارالحکومت کی سبزی منڈی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی پمز ہسپتال میں چل بسا ہے جبکہ مزید چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور12زخمیوں کو جمعرات کو ہسپتال سے فارغ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق پمز میں داخل شدید زخمی 50سالہ محمد یعقوب جس کا تعلق چارسدہ سے تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے اس کی میت آبائی علاقے کی طرف روانہ کردی ۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت بدستور تشویشناک ہے جبکہ 12کو صحتیاب ہونے پر فارغ کردیاگیا ہے،اس وقت ہسپتال میں مزید30زخمی زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :