صوبائی کابینہ میں رد و بدل، وزراء ، مشیروں کے محکموں کا اعلامیہ لٹک گیا

جمعہ 11 اپریل 2014 06:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء) صوبائی کابینہ میں رد و بدل اور وزراء ، مشیروں کے محکموں کا اعلامیہ لٹک گیا ہے جس کے باعث بیشتر وز راء اور مشیر اپنے دفاتر نہیں جا رہے ہیں حال ہی میں صوبائی کابینہ میں رد و بدل کیا گیا تھا اور پانچ نئے صوبائی وزراء لئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

جبکہ مزید مشیر بھی لئے گئے تھے تاہم فاروڈ بلاک ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے تبادلے کے باعث ان پانچ وزراء ، مشیروں کے محکموں کا اعلامیہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نہیں ہو سکا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فاروڈ بلاک کے مسئلے کے باعث اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ۔اور اس حوالے سے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔