پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹیوں کی تشکیل کے خلاف درخواست مستر د ،پی سی بی کو عبوری کمیٹیاں قائم کرنے اور انہیں ختم کرنے اختیار حاصل ہے ، جسٹس عائشہ ملک

جمعہ 11 اپریل 2014 06:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء )لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹیوں کی تشکیل کے خلاف درخواست مستر د کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے قرار دیا کہ کرکٹ بورڈ کو عبوری کمیٹیاں قائم کرنے اور انہیں ختم کرنے کا اختیار حاصل ہے۔عبوری کمیٹیاں بنانا یا ختم کرنا کرکٹ بورڈ کا پالیسی معاملہ ہے جس میں مداخلت نہیں کی جا سکتی۔ درخواست گزار شاہد غفور نے مختلف ریجنز میں عبوری کمیٹیوں کی تشکیل کے اختیار کو چیلنج کر رکھا تھا۔ہائی کورٹ کے فیصلے سے عبوری کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے حکم امتناعی بھی خارج کر دیا گیا۔