یوئیفا چیمپینز لیگ میں بورشیاڈورٹمنڈکی فتح رائیگاں، ریال میڈرڈاور نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،چیلسی نیپی ایس جی کیخلاف اوے گولز کی بنیاد پرایونٹ کے سپر فورمیں رسائی ممکن بنالی۔یوئیفا چیمپینز لیگ میں کھیلے گئے کوارٹرفائنل کے سیکنڈ لیگ میں بورشیاڈورٹمنڈ نے ریال میڈرڈ کو0-2 سے ہرادیا

جمعہ 11 اپریل 2014 06:04

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اپریل۔2014ء ) یوئیفا چیمپینز لیگ میں بورشیاڈورٹمنڈکی فتح رائیگاں ریال میڈرڈاور نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔چیلسی نیپی ایس جی کیخلاف اوے گولز کی بنیاد پرایونٹ کے سپر فورمیں رسائی ممکن بنالی۔یوئیفا چیمپینز لیگ میں کھیلے گئیکوارٹرفائنل کے سیکنڈ لیگ میں بورشیاڈورٹمنڈ نے ریال میڈرڈ کو0-2 سے ہرادیا۔

بورشیا کی جانب سے دونوں گول مارکو ریوس نے کیالیکن یہ جیت جرمن ٹیم کے کام نہ آئی۔ ریال میڈرڈ نے فرسٹ لیگ 0-3 سے جیتا تھا۔

(جاری ہے)

اس لیے اسپینش ٹیم ایگری گیٹ کے مجموعی اسکور2-3کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ریال میڈرڈ نے مسلسل چارٹورنامنٹ کیسیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔دوسرے کوارٹر فائنل میں چیلسی اورپیرس سینٹ جرمین کے درمیان شروع میں سنسنی خیزمقابلہ ہواجس میں 32ویں منٹ میں چیلسی کے آندری شرلے نے گول کرکے چیلسی کوسبقت دلائی۔

پہلے وقفے تک میچ کا اسکور 0-1 رہا۔وقفے کے بعد بھی پی ایس جی کوئی گول کرنے میں ناکام رہی اور میچ کے اختتامی لمحات میں ڈیمبابا نے چیلسی کیلئے دوسرا گول کردیا۔فرسٹ لیگ میں فرنچ ٹیم 1-3 سے فتحیاب ہوئی تھی۔ یوں مجموعی اسکور 3-3رہا۔البتہ اوے گولز کی بنیاد پر چیلسی سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔