آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ سونمیانی ، ایئر ڈیفنس کی مشقوں کا معائنہ کیا، جوانوں کی کارکردگی کی تعریف ، ایئر ڈیفنس کی مشقوں سے مطمئن ہیں ،ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے ، جنرل راحیل شریف

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:53

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فوجی افسران کی اعلیٰ معیار کی تربیت اور اعلیٰ معیار مشن کی تکمیل کیلئے ضروری ہے ، ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جمعہ کے روز سونمیانی رینج میں ایئر ڈیفنس کی مشقوں کا معائنہ کیا اور پاک فوج کی کارکردگی کا مظاہرہ دیکھا اور جوانوں کی کارکردگی کی تعریف کی ۔

آرمی چیف نے کہا کہ وہ ایئر ڈیفنس کی مشقوں سے مطمئن ہیں ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے اور فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشن کو مکمل کرنے کے لئے تربیت کا اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت ہمارا طرہ امتیاز ہونا چاہیے ۔ قبل ازیں سومیانی رینج آمد پر کمانڈر آرمی ائر ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف مرزا نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا ۔