پشاور، گرفتار ہونے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی سے ان کی اہلیہ و بچوں کی چھ مہینے بعد ملاقات

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء)کالعدم تنظیموں سے رابطوں کے الزامات میں گرفتار ہونے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی سے ان کی ا ہلیہ و بچوں نے چھ مہینے بعدگذشتہ روز ملاقات کی۔

(جاری ہے)

کالعدم تنظیموں کیساتھ روابط کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کیساتھ ان کے بیوی اور بچوں نے سنٹرل جیل میں ملاقات کی-ذرائع کے مطابق یہ ملاقات سنٹرل جیل پشاور میں گذشتہ دنوں ہوئی ملاقات کے دوران ان بیوی اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ آئی ہوئی تھی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم کیساتھ روابط کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی سے ملاقات کی اجازت صرف ان کے خاندان کو دینے کی ہدایت کر رکھی ہے ان کے خاندان کے لوگوں نے چھ ماہ بعد ڈاکٹر شکیل آفریدی سے ملاقات کی ذرائع کے مطابق اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے - ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 23سال قیدکی سزا ملی ہیں- ان کی اس سزا کو چیلنج کرنے کیلئے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکلاء نے وکالت نامہ سنٹرل جیل بھی بھجوا دیا ہے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو کمشنر ایف سی آر نے سزا سنائی ہے جس کے خلاف ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکلاء ایف سی آر ٹریبونل میں بھی درخواست جلد دائر کردینگے-تاہم جیل انتظامیہ نے واقعہ سے ملاقات سے لا علمی کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :