امریکا ،سکول بس سے ٹرک کا تصادم، نو افراد ہلاک

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:49

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ٹرک اور اسکول بس کے درمیان ہونے والے تصادم میں بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسکول کے بچوں سے بھری یہ بس ایک کالج کیدورے پر روانہ تھی۔ حکام کے مطابق تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ٹرک اور بس کے ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ انٹر اسٹیٹ ہائی وے پر ارلنڈ شہر سے ایک سو میل دور پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :