شمالی کوریا نے جاسوسی کی غرض سے 3جاسوس طیارے جنوبی کوریا بھیج دئیے ہیں‘ جنوبی کوریا

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:50

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء) جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جاسوسی کی غرض سے تین جاسوس طیارے جنوبی کوریا بھیج دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان کیم نائن سیوک نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ ایسے ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ شمالی کوریا نے تین جاسوس طیارے جنوبی کوریا بھیج دئیے ہیں جن کے اڑنے کی صلاحیت محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شواہد شمالی کوریا کے ایک مشتبہ تباہ ہونے والے ڈرون طیارے بارے تحقیقات کے دوران ملے ہیں۔