تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے ناگزیرہے ،پاکستان میں تیزترترقی کیلئے تعلیم پرزیادہ سے زیادہ توجہ دیناہوگی، پروفیسراحسن اقبال،پاکستان میں تیزترترقی کیلئے تعلیم پرزیادہ سے زیادہ توجہ دیناہوگی،موجودہ حکومت تعلیم وتربیت اورنوجوان نسل کے مستقبل کومحفوظ بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھارہی ہے، ،بیرون ملک تعلیم کیلئے جانے والے پاکستانی نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کواپناشعاربنائیں۔روٹس انٹرنیشنل کے 26ویں کانوووکیشن سے خطاب، حکومت ملک میں تعلیمی ترقی اوراعلیٰ تعلیم کوعام کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھارہی ہے،یہی وجہ ہے کہ تعلیمی اداروں پرماضی کی نسبت کہیں زیادہ توجہ دی جارہی ہے ،میاں بلیغ الرحمن

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء)وفاقی وزیربرائے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقیات پروفیسراحسن اقبال نے کہاہے کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے ناگزیرہے ،پاکستان میں تیزترترقی کیلئے تعلیم پرزیادہ سے زیادہ توجہ دیناہوگی،موجودہ حکومت تعلیم وتربیت اورنوجوان نسل کے مستقبل کومحفوظ بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھارہی ہے اورہماری کوشش ہے کہ پاکستان کواسی بنیادوں پرکھڑاکیاجائے جس پرچل کر2050ء تک پاکستان دنیاکے دس ترقیاتی ممالک کی صف میں کھڑاہواورپوری دنیاکوپاکستان پرفخرہو،بیرون ملک تعلیم کیلئے جانے والے پاکستانی نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کواپناشعاربنائیں۔

جبکہ وزیرمملکت برائے تعلیم وتربیت وداخلہ امورانجینئرمیاں بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ حکومت ملک میں تعلیمی ترقی اوراعلیٰ تعلیم کوعام کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھارہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ تعلیمی اداروں پرماضی کی نسبت کہیں زیادہ توجہ دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کے روزروٹس انٹرنیشنل کے 26ویں کانوووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرارجنٹائن ،سپین ،ترکمانستان ،کیوبا،یورپی یونین اوردیگرممالک کے سفراء نے بھی شرکت کی ۔کانوووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرحسن اقبال نے کہاہے کہ دنیامیں تیزترترقی کی واحدوجہ تعلیم ہے اورجن ممالک نے تعلیم پرزیادہ توجہ دی ہے آج وہ بڑی پاورزکے طورپردنیاکے سامنے کھڑے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ گوگل ،ٹویٹر،یاہو،کمپیوٹر،انفارمیشن ٹیکنالوجی اورانڈسٹریل انقلاب صرف تعلیم کی وجہ سے آئے ہیں اوران اقوام نے دنیامیں تیزترترقی کی ہے جنہوں نے تعلیم کواپنی سب سے بڑی اوراولین ترجیح کے طورپررکھاہے ۔

ان کاکہناتھاکہ انسان اورحیوان میں بنیادی فرق تعلیم وتربیت کاہی ہے ،انسان تعلیم کے ذریعے معاشرے میں انقلاب برپاکرتاہے اورنئی روایات قائم کرتاہے ،پاکستان کے دروازے تمام ممالک کیلئے کھلے ہیں اورہم پوری دنیاکے ساتھ اپنے تعلقات کوبہتربناناچاہتے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں سے ان کی اپیل ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کریں یہ ملک انہیں کبھی مایوس نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں تعلیمی شعوربڑھتاجارہاہے اورموجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ شرح تعلیم کوجلدسے جلدبڑھایاجائے اوراس مقصدکیلئے تعلیم پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔اس موقع پرمیاں بلیغ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں پرائیویٹ سیکٹرزتعلیم کی ترقی میں اہم کرداراداکررہے ہیں اوراسکے ساتھ ساتھ حکومت تعلیمی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے اورہرسال تعلیمی بجٹ میں بھی اضافہ کیاجارہاہے جبکہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے بھی کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

اس موقع پرروٹس سکول کے چیف ایگزیکٹوولیدمشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستان میں تعلیم کے میدان میں نئی روایات کوجنم دیاہے اورتعلیم کوصرف نصاب اورکلاس روم تک محدودنہیں کیابلکہ سماجی سرگرمیاں بحث ومباحثے ،قومی اوربین الاقوامی مقابلوں اورہرسطح تک پھیلایاہے اوریہی وجہ ہے روٹس سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کوپوری دنیاسے اعلیٰ تعلیم کیلئے پیشکش کی جارہی ہے ۔

ان کاکہناتھاکہ ہماری ترجیحات اس نظام کومزیدبہتری کی طرف لے کرجاناہے اوریہی وجہ ہے کہ آج روٹس سکول سسٹم میں ساٹھ ہزارسے زائدطلباء وطالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں اوروہ کسی بھی لحاظ سے ناصرف بہترین تعلیم سے بلکہ مستفیدہورہے ہیں بلکہ انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کے نئے نئے مواقع بھی اعلیٰ اورمعیاری تعلیم کی وجہ سے مل رہے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت فوری تعلیمی ایمرجنسی نافذکرکے ملک سے جہالت کاخاتمہ کرے تاکہ پاکستان ترقی یافتہ اقوام میں اپنامقام بناسکے

متعلقہ عنوان :