وفاقی وزیرداخلہ نے برطانیہ میں سزایافتہ مجرموں کو2010ء میں کراچی جیل سے رہاکرنے کے خلاف نوٹس لے لیا،سینٹرجیل کراچی ووزارت داخلہ کے ملوث افسران کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایا، واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے برطانیہ میں سزایافتہ مجرموں کو2010ء میں کراچی جیل سے رہاکرنے کے خلاف نوٹس لے لیاہے اورسینٹرجیل کراچی ووزارت داخلہ کے ملوث افسران کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایات کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزچوہدری نثارعلی خان نے 2010ء میں کراچی جیل سے برطانیہ میں سزایافتہ مجرموں کی رہائی کے احکامات جار ی کرنے والے جیل حکام اوروزارت داخلہ کے ملوث افسران کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

انہوں نے واقعہ میں ملوث سنٹرل جیل کراچی اوروزارت داخلہ کے افسران واہلکاروں کوفوری طورپرشامل وتفتیش کرنے کاحکم دیاہے جس پروزارت داخلہ کے سیکشن افسرکوگرفتارکرکے تحقیقات کاآغازکردیاگیاہے۔