پی پی آئی بی، ایس کے ہائیڈرو کے درمیان 870 میگا واٹ کاپن بجلی منصوبہ طے پا گیا،دریائے کنہار پرپن بجلی منصوبہ 1 ارب 75 کروڑ ڈالرلاگت سے 6 سال میں مکمل ہوگا،منصوبے سے سالانہ 3ارب یونٹ سے زیادہ بجلی پیدا ہو گی ،چین پاکستان میں 20 ہزار میگا واٹ کے توانائی منصوبے لگائے گا،وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء)وزارت پانی و بجلی کے ذیلی ادارے پی پی آئی بی اور ایس کے ہائیڈرو کے درمیان 870 میگا واٹ کے پن بجلی منصوبے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں جبکہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے چین پاکستان میں 20 ہزار میگا واٹ کے توانائی منصوبے لگائے گا،مانسہرہ میں دریائے کنہار پر واقع پن بجلی منصوبہ 6 سال میں مکمل ہوگا، جس پر1 ارب 75 کروڑ ڈالرلاگت آئیگی جبکہ منصوبے سے سالانہ 3ارب یونٹ سے زیادہ بجلی پیدا ہو گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پرائیویٹ پاورانفراسٹکچر بورڈ (پی پی آئی بی) اور ایس کے ہائیڈرو کے درمیان 870 میگا واٹ پن بجلی منصوبے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بھی شریک ہوئے۔مانسہرہ میں دریائے کنہار پر واقع پن بجلی منصوبہ 6 سال میں مکمل ہوگا، جس پر کل لاگت کا تخمینہ 1 ارب 75 کروڑ ڈالر ہے، منصوبہ سالانہ 3 ارب یونٹ سے زیادہ بجلی بنائے گا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اگلے ماہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے سے سستی بجلی آئے گی،پن بجلی کے داسو ،بھاشا اور بونجی پر بھی کام کریں گے،جس سے 20 ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔