پاک سری لنکا سیریز طے پا گئی ، گرین شرٹس رواں سال جولائی میں سری لنکا جائیگی ، سیریز کے دوران 3ون ڈے اور 2ٹیسٹ میچ کھیلے جائینگے ،سری لنکا بورڈ نے تصدیق کردی ، حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا ، پی سی بی

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:40

کولمبو( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز طے پا گئی ، دونوں ممالک کے درمیان سیریز اگست میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی کے آخر میں سری لنکا روانہ ہوگی جہاں وہ تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلے گی تاہم حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان طے پانے والی سیریز کی تصدیق کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :