پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اہم اجلاس سولہ اپریل کو لاہور میں طلب،صدر فیڈریشن اختر رسول چودھری صدارت کرینگے ، قومی سینئر اور جونئیر ٹیموں کی مینجمینٹس اور قومی سلیکشن کمیٹی کی تقرریوں کی منظوری لی جائے گی

ہفتہ 12 اپریل 2014 06:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اپریل۔2014ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اہم اجلاس سولہ اپریل کو لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں صدر فیڈریشن اختر رسول چودھری کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی عدم شرکت سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں قومی سینئر اور جونئیر ٹیموں کی مینجمینٹس اور قومی سلیکشن کمیٹی کی تقرریوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :