لاہور‘ مقامی عدالت نے 9 ماہ کے بچے کیخلاف کیس ختم کردیا‘ تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری،پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ پیش کردی‘ ورثاء نے عبوری درخواست ضمانت واپس لے لی‘موسیٰ کو پولیس پر حملے کے الزام میں گرفتاری کیا گیا تھا

اتوار 13 اپریل 2014 05:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء) لاہور کی مقامی عدالت نے 9 ماہ کے شیرخوار بچے موسیٰ کیخلاف کیس ختم کردیا‘ عدالت نے مقدمہ درج کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 ماہ کے شیرخوار بچے پر پولیس پارٹی پر پتھراؤ اور حملے کا الزام تھا جس پر اس کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گذشتہ سماعت پر ڈیوٹی جج نے 9 ماہ کے موسیٰ کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تو ضمانت ختم ہونے پر موسیٰ کو گود میں اٹھا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں پولیس نے ننھے بچے موسیٰ کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ میں موقف اختیار کیا کہ 9 ماہ کا بچہ ہمیں مطلوب نہیں مقدمہ غلطی سے درج ہوا۔ پولیس بیان کے بعد بچے کے ورثاء نے عبوری ضمانت کی درخواست ضمانت واپس لے لی۔ عدالت نے9 ماہ کے موسیٰ کیخلاف کیس ختم کرتے ہوئے بچے کیخلاف غلط مقدمہ درج کرنے والے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔

متعلقہ عنوان :