لاپتہ طیارے کی تلاش طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے، آسٹریلوی وزیر اعظم

اتوار 13 اپریل 2014 05:14

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء)آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ ملائیشین ایئر لائنز کے لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام ممکنہ طور پر کافی زیادہ عرصے تک جاری رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ کا کہناتھا کہ اگرچہ تلاش کا رقبہ کافی حد تک کم ہو چکا ہے تاہم زمین سے تقریبا ایک ہزار کلومیٹر دور سطح سمندر کے نیچے قریب ساڑھے چار کلومیٹر کی گہرائی پر جہاز کے ملبے کو تلاش کرنا کافی بڑا کام ہے۔

قبل ازیں جمعے کے روز ایبٹ نے کہا تھا کہ وہ کافی پْر اعتماد ہیں کہ تلاش کے عمل میں مصروف بحری جہازوں کو گزشتہ ہفتے جو چار سگنل موصول ہوئے تھے، وہ لاپتہ طیارے ہی کے بلیک باکس سے تھے۔ جنوبی بحر ہند میں جہاز کو تلاش کرنے کا کام آج بھی جاری ہے۔ ملائیشین ایئر لائنز کا یہ طیارہ کوالا لمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے آٹھ مارچ کو لاپتہ ہوگیا تھا۔