شام ، باغیوں کے لڑائی جاری ، ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی

اتوار 13 اپریل 2014 05:15

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء ) شامی صوبے دیر الزور میں اسلام پسند باغی گروہوں کے مابین جاری لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ عراق سے ملحقہ شامی علاقے بو کمال میں النصرہ فرنٹ اور اسلامی ریاست برائے عراق و شام نامی جہادی گروپوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔ شامی صدر بشار الاسد کے خلاف فعال اسلام پسند باغی گروہ علاقائی سطح پر اپنا اثرورسوخ بڑھانے کے لیے اب آپس میں لڑائی پر اتر آئے ہیں۔ اسی دوران دمشق حکومت کو متعدد محاذوں پر کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :