بھارت نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی ون کا کامیاب تجربہ کیا

اتوار 13 اپریل 2014 05:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء) بھارت نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے جوہری بیلسٹک میزائل اگنی ون کا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل کسی بھی موسم میں ایٹمی وار ہیڈ لے جاسکتا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اگنی میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے فوجی اڈے سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کے ایک اہلکار ایم وی کی وی پرساد نے بتایا کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معمول کا تجربہ ہے جوکہ رات کے وقت کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل رات یا دن کسی بھی وقت اور کسی بھی موسم میں ایٹمی وار ہیڈ لے کر اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :