ایف بی آئی افغانستان اور عراق میں امریکی فوجیوں کو معاونت فراہم کرتا رہا ہے‘ رپورٹ

اتوار 13 اپریل 2014 05:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ایجنٹ عراق اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کو سینکڑوں آپریشنز میں معاونت فراہم کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے ایک مشترکہ آپریشنل کمانڈ تشکیل دے رکھا تھا جوکہ عراق اور افغانستان میں حملوں کیلئے امریکی فوجیوں کو معاونت فراہم کرتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ کمیشن ان ممالک میں مشتبہ افراد کی شناخت کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کا بھی فائدہ اٹھاتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اس کمیشن کی معاونت سے متعدد کامیاب آپریشن کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :