امریکہ ،سینڈل سے دوست کو ہلاک کرنے والی خاتون کو عمر قید

اتوار 13 اپریل 2014 05:18

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء ) امریکا میں اپنی سینڈل سے دوست کو ہلاک کرنے والی خاتون کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔اینا جیلو نے معمولی جھگڑے پر اپنی اونچی ہیل والی سینڈل سے اپنے دوست اسٹیفن اینڈریسن چہرے اور سر پر کئی وار کیے تھے جس سے ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ٹیکساس کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اینا کو عمر قید کی سزا سنائی۔ خاتون عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کرسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :