ہیلری کلنٹن پر جوتا پھینکنے والی خاتون رہا

اتوار 13 اپریل 2014 05:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء)امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر جوتا پھینکنے کی ملزم خاتون کو ضابطہ شکنی اور غلط طرز عمل پرنوٹس جاری کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا کے مطابق استغاثہ نے بتایا کہ چھتیس سالہ ایلسن مشیل ارنسٹ سے واقعہ کے بارے میں امریکی خفیہ سروس کے ایجنٹوں نے پوچھ گچھ کی اور اس کے بعد پولیس نے اسے رہا کر دیا۔ ایلسن نے بتایا کہ اس نے جوتا پھینکا تھا اور کچھ کاغذ گرائے تھے ، لیکن اس نے اس کی وجہ نہیں بتائی۔ جمعرات کو پیش آنے والے واقعہ میں ہیلری بچ گئیں اور انہیں جوتا نہیں لگا۔ اس کے بعد انہوں نے اس بات کو لے کر مذاق بھی کیا اور انسٹی ٹیوٹ آف سکریپ رسالگ انڈسٹریز میں اپنی تقریر جاری رکھی۔

متعلقہ عنوان :