شاہی جوڑے نے کشتیاں دوڑادیں،کیٹ کا پانیوں پر پلہ بھاری

اتوار 13 اپریل 2014 05:18

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء ) نیوزی لینڈ میں شاہی جوڑے کی چھٹیاں جاری ہیں، آکلینڈ میں شہزادے شہزادی نے کشیاں دوڑائیں، جس میں کیٹ مڈلٹن فاتح قرار پائیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے پانیوں میں برطانوی شہزادی کا پلہ بھاری رہا۔ شہزادہ ولیم کشتی رانے کے مقابلے میں اپنی بیگم کیٹ میڈلٹن سے شکست کھا گئے۔ ولیم اور کیٹ کو اس ریس میں نیوزی لینڈ کے معروف سیلرز کی خدمات بھی حاصل تھیں، تاہم کیٹ کے ہمراہی زیادہ پھرتیلے نکلے۔