خیبرپختونخواہ کے نئے گورنر سردار مہتاب احمد خان 15 اپریل کو شام پانچ بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ان سے حلف لیں گے

اتوار 13 اپریل 2014 05:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء) خیبرپختونخواہ کے نئے گورنر سردار مہتاب احمد خان 15 اپریل کو شام پانچ بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گے نجی ٹی وی کے مطابق سردار مہتاب احمد خان جنہیں خیبر پختونخواہ کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے پندرہ اپریل کو پشاور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ان سے حلف لیں گے حلف برداری کی تقریب میں صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے تقریب شام پانچ بجے ہوگی۔