مریدکے، مسافر ویگن الٹنے سے 8افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ،بد قسمت ویگن خانقاہ ڈوگراں سے فاروق آبادآرہی تھی کہ کمزور ٹائر پھٹنے سے قلا بازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جا گری

اتوار 13 اپریل 2014 05:12

شیخوپورہ/مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء) نواحی علاقہ ڈیرہ ملاح کے قریب مسافر ویگن الٹنے سے 8افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ بد قسمت ویگن خانقاہ ڈوگراں سے فاروق آباد آ رہی تھی کہ کمزور ٹائر پھٹنے سے قلا بازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جا گری۔ زیادہ مسافروں کی ہلاکت تنگ سیٹوں کے باعث ہوئی جبکہ بیشتر زخمیو ں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

قریبی لوگوں نے ویگن کے آہنی حصے کاٹ کر زخمیوں کو نکالا اور مختلف گاڑیو ں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا۔ ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ۔ بتایا گیا ہے کہ مسافر ویگن خانقاہ ڈوگراں سے فاروق آباد کی طرف ا ٓرہی تھی کہ ڈیرہ ملاح کے قریب مبینہ طور پر اس کا کمزور ٹائر دھماکے سے پھٹ گیا اور ویگن ڈرائیور سے بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کنارے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار7افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ درجن سے زائد مسافروں کوبد قسمت ویگن کے آہنی ٹکڑے کاٹ کر باہر نکالنے کے بعد مختلف ذرائع سے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں مزید ایک مسافر کے جاں بحق ہونے کی اطلا ع موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں سے بیشتر کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کو سر میں چوٹیں آئیں۔ بتایا گیا ہے کہ ویگن مالکان نے دیگر افراد کی طرح ذیادہ مسافر سوار کرانے کے لالچ میں ویگن کی سیٹیں تنگ کر دی گئی تھیں جس وجہ سے مسافر ان کے درمیان پھنس کر موت کی وادی میں اتر گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق شدید زخمی افراد میں سے مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :