حوا کی بیٹیوں کو انصاف کب ملے گا،؟،ساہیوال میں لڑکی سے چھ افراد کی زیادتی ،بدین میں بچی زیادتی کے بعد قتل ،گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی کوایک شخص نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا

اتوار 13 اپریل 2014 05:12

ساہیوال،بدین،گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء )ساہیوال میں ایک نوجوان لڑکی کو چھ افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ، پولیس انھیں گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے، جبکہ گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی کوایک شخص نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا ، ادھر بدین میں بھی ایک بارہ سالہ بچی نامعلوم افراد کی زیادتی کا نشانہ بنی۔

حوا کی ان بیٹیوں کو انصاف کب ملے گا؟بدین کے نواحی گاو ں میں بارہ سالہ بچی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا، لواحقین کے احتجاج کے بعد پولیس حرکت میں آئی اورایک ملزم کو گرفتار کرلیا،جبکہ دو کی تلاش کی جاری ہے۔ساہیوال میں حوا کی بیٹی چھ افراد کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی ، نواحی گاو?ں کی متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے اس کے گاو ں ہی کا ایک نوجوان صفدر اپنے پانچ دوستوں کے ساتھ مل کر اسے بلیک میل کررہا ہے، متاثرہ لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے اس کی ویڈیو بنا رکھی ہے اوراس کے انکار پر اس ویڈیو کو گاو ں بھر میں پھیلانے کی دھمکی دیتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد زیادتی کانشانہ بناڈالا، بچی گھر سے سودا لینے کے لیے باہر نکلی تھی ، تاہم درندہ صفت نامعلوم افراد نے اسے اغوا کرلیا اور زیادتی کے بعد بیہوشی کی حالت میں گلی میں پھینک کر فرار ہوگئے ، بچی کا کہنا ہے کہ اغوا کرنے والا محلے کا ہی ایک شخص ہے جسے وہ پہچان سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :