پی سی بی کا مصباح الحق کو ورلڈ کپ 2015 تک کپتان برقراررکھنے کا اعلان،ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ، نجم سیٹھی ، محمد حفیظ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے علیحدگی کے بعد شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد نئی قیادت کے مضبوط امیدوار

اتوار 13 اپریل 2014 05:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اپریل۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر مصباح الحق کو ورلڈ کپ 2015 تک کپتان برقراررکھنے کا اعلان کردیا جس کے بعد شاہد آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ مصباح الحق کو ورلڈ کپ 2015 تک کپتان مقرر کر چکے ہیں اور ایک روزہ میچز اور ٹیسٹ سیریز میں انہیں کپتانی سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں جبکہ اس حوالے سے وہ اپنے موقف پرقائم رہیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے علیحدگی کے بعد شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد نئی قیادت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بعض حلقے آل راوٴنڈر شاہد آفریدی کو ایک روزہ میچز میں کپتان دیکھنا چاہتے تھے جس کے لئے لابنگ بھی کی گئی تاہم چیرمین پی سی بی ورلڈکپ 2015 سے قبل مصباح الحق کو کپتانی سے الگ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2015 کا ا?غاز 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونا ہے جس کے لئے قومی ٹیم کی قیادت کا سہرا مصباح الحق کے سر سجا دیا گیا ہے