حکومت اور فوج میں کوئی دوری نہیں ہے، رانا ثناء اللہ،فوج آئین پاکستان کے تحت اپنا کردار ادا کررہی ہے، تحفظ پاکستان آرڈیننس پر اپوزیشن کا واویلا بلا جوازہے، تنقید کرنے والے تجاویز لیکر آئیں، فیصل آباد میں صوبائی وزیر قانونی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 اپریل 2014 06:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج میں کوئی دوری نہیں ہے ۔دوری کی غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ناکام ہوں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے ایسے افراد جنہیں عوام نے ہمیشہ مسترد کیا ہے ۔فوج کے ساتھ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن موجودہ حکومت اور فوج میں کوئی دوری نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افواج آئین پاکستان کے تحت اپنا کردار ادا کررہی ہے اور کرتی رہی گی ۔راناثناء اللہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو غیر معمولی اختیارات دینا وقت کی ضرورت ہے۔تحفظ پاکستان آرڈیننس پر اپوزیشن کا واویلا بلا جواز ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل کے غلط استعمال کی کوئی خلفشار نہیں ہے اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو اس قانون سے متعلق تجاویز لیکر آئیں۔انہوں نے کہا کہ استعفوں کی افواہیں کرم کرتی رہتی ہیں اور کرتی رہیں گی ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار ملک کی احسن انداز میں خدمت کررہے ہیں اور ملک میں قیام امن کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔