حکومت آنکھیں بند کر کے فیصلے کر رہی ہے، مو لا نا فضل الرحمن ، تحفظ پا کستان آر ڈی نینس شرعی اور انسانی حقوق کے خلاف، کالے قوانین کو عوام قبول نہیں کریں گے ، حکومت اور فوج کے درمیان تصادم کی حامی نہیں، دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں یہاں سے محبت اور اخوت کا درس دیا جا تا ہے، گفتگو

پیر 14 اپریل 2014 06:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)جمعیت علما ء اسلام (ف)کے سر براہ نے کہا ہے کہ حکومت آنکھیں بند کر کے فیصلے کر رہی ہے اور وطن عزیز میں وہ قوانین لا رہی ہے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے نافذ کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی شک کی بنیاد پر گرفتار ی انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے تو یہاں کس طرح جائز ہے تحفظ پا کستان آر ڈی نینس شرعی اور انسانی حقوق کے خلاف ہے جے یو آئی اس بل کی مخالفت کرتی رہے گی ایسے تمام قوانین کے خلاف جے یو آئی آواز بلند کرے گی اور ایسے کالے قوانین کو عوام قبول نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا گل نصیب خان، مولانا امجد و دیگر سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ ہر ادارے کو آئین کی حدود میں رہنا چا ہیے اور تصادم پا لیسی سے دور رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی حکومت اور فوج کے درمیان تصادم کی حامی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مو لا نا فضل الرحمن نے مو لا نا سید عبد المجید ندیم شاہ ،مو لا نا محمد یوسف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں یہاں سے محبت اور اخوت کا درس دیا جا تا ہے سلامتی پا لیسی میں مدارس کی شق اسلامی اور انسانی حقوق کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ سلامتی پا لیسی کا مطلب ملک میں بیرو نی آقاؤں کو خوش کر نے کی پا لیسیاں ہیں جس کو عوام اور علماء کسی صورت قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت دینی مدارس کی فکر نہ کرے وہ عوام کے مسائل حل کر پر توجہ دے انہوں نے کہا کہ ملک میں نظریاتی اساس کو تبدیل کر نے کی سازشیں عروج پر ہیں ان پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے جے یو آئی ان سازشوں کے ساتھ ساتھ سازشیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے اور ایسی ہر سازش کا مقابلہ کرے گی انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی قرار داد نظریہ پا کستان اور قرار داد مقاصد کے خلاف ہے ایسی قرار داد پا س کر نے والی اسمبلی کا وجود نہیں رہنا چا ہیے سندھ اسمبلی کو تو تحلیل کر دینا چا ہیے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک کو سیکو لر ما حول میں تبدیل کر نے کیلئے بیور کریسی پشت پناہی کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں ملک سکند خان ایڈووکیٹ ،حاجی شمس الرحمن شمسی سے گفتگو کرتے ہوئے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل کی جے یو آئی ہر محاز پر مخالفت کرے گی اور تمام جماعتوں کو اس حوالے سے کردارادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ گر می آنے سے پہلے ہی لو ڈ شیڈنگ کا جن بو تل سے باہر آچکا ہے لیکن اس جن کو قابو کر نے کا کوئی فار مو لا حکومت کے پا س نہیں ہے بلکہ اس مشکل کے سامنے بے بس ہے انہوں نے کہا کہ لگتا یو ں ہے کہ حکمران اپنے منشور پر عمل کر نے کے بجائے آئی ایم ایف کے منشور پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :