موٹر ویز کی مرمت پر 40 ارب کے اخراجات کا تخمینہ ، 9 منصوبے میں ملائیشیا اور ترکی کمپنیوں نے بو لی میں حصہ لیا ،لورا لائی بائی پاس منصوبے کیلئے زمیندار زمین دینے کیلئے رضاکارانہ طور پر تیار ہو گئے

پیر 14 اپریل 2014 06:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)نیشنل ہائی وے اتھارٹی موٹر ویز کی مرمت پر 40 ارب کے اخراجات کا اندازہ لگایا ہے ،9 منصوبے میں ملائیشیا اور ترکی کمپنیوں نے بو لی میں حصہ لیا جس کی لاگت 25 ارب روپے کی لاگت تھی ذارئع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ این ایچ اے کے حکام چھوٹے شہروں میں ڈیوٹیاں دینے کے لیے نہیں جاتے اسلام آباد میں رہتے ہیں لواری ٹنل کا جی ایم اسلام آباد کے دفتر میں کام کر تا ہے اورخضدار میں کوئی آفیسر جانے کیلئے تیار نہیں ان افسران کی غیر زمہ داری کی وجہ سے سٹرکو ں کا نظام بری طر ح تباہ ہو چکا .

ذرائع نے مذید بتایا کہ این 80پرایک ارب روپے کی رقم صرف مرمت پر خرچ کی گئی ہے ،ناردرن بائی پاس پشاور کیلئے ایک لاکھ اور تین لاکھ فی کنال زمین حاصل کی گی ہے ایم 9منصوبے میں ملائیشیاء اور ترکی کی کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا تھا اور لاگت 25بلین تھی ۔

(جاری ہے)

نئے ٹینڈر میں تین کمپنیوں میں سے اب صرف این ایل سی اور ایف ڈبلیو او رہ گئی ہیں ایف ڈبلیو او کو لیٹر آف انٹینٹ جاری کر دیا گیا ہے ذرائع نے مذید بتایا کہ این ایل سی نے موٹروے پر دو روپے فی کلومیٹر وصولی کا کہا تھا ۔

اس وقت 80پیسے وصول کر رہے ہیں 25سالوں میں 650بلین وصولی کا امکان ہے شاہد اشرف تارڑ نے مزید بتایا کہ اب حکومت بی او ٹی کی بنیاد پر موٹروے پر اخراجات کرنا چاہتی ہے موٹر وے کی مرمتی پر 40بلین اخراجات کا اندازہ ہے ۔ذرائع نے مذید بتایا کہ ۔لورا لائی بائی پاس منصوبے کیلئے زمیندار زمین دینے کیلئے رضاکارانہ طور پر تیار ہیں اس کو بھی جلد مکمل کیا جائے اور جلد ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے منظورے کے بعد جلد کام شروع کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :