نشے میں ڈرائیوننگ، سابق امریکی اولمپک ٹیم کا رکن گرفتار

پیر 14 اپریل 2014 06:38

ٹیمپا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)امریکہ کی سابق اولمپک ٹیم کے رکن ایلن میلیون کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا،ان پر کوکین رکھنے اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا الزام ہے۔ٹیمپا بے لائنگ کے چونتیس سالہ فارورڈ میلبورن کو گرفتاری کے بعد ہلسبورگ کا ڈنٹی کی جیل میں بند کردیا تھا،اسے2500 ڈالر (1800یورو) کا مچلکہ داخل کرانے کے بعد رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیمپا کی پولیس کے مطابق اس نے2014ء کی شیوریسٹ سب ازین گاڑی کو بائیں طرف مڑنے کی کوشش کے دوران ایک موڑ سے ٹکراتے ہوئے دیکھا،پولیس افسر نے بعد ازاں مرد ڈرائیور کی سانس میں شراب کی بو پائی۔ملبورن کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا،اس نے معائنہ کرانے سے انکار کردیا تھا۔گرفتاری کے دوران پولیس نے ملبورن کی جیب سے1.3گرام کوکین برآمد کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے خون میں 0.112شراب کی مقدار پائی گئی ۔لپسبرگ پینگوئنز نے 1999ء کی قومی ہاکی لیگ میں داخلہ کی قرعہ اندازی میں میلبورن کو 115ویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔میلبورن نے2010ء کے وینکوور اولمپکس میں امریکہ کی طرف سے کھیلتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔