ترک وزیر اعظم کاٹوئٹر پر ٹیکس چوری کا الزام

پیر 14 اپریل 2014 06:40

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)ترکی کے وزیراعظم نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا ہے جب مائیکرو بلاگنگ سائیڈ نے کرپشن سکینڈلز میں ان کے اندرونی حلقوں سے متعلق نقصان پہنچانے والی بڑی تعداد میں خفیہ معلومات افشاں کرنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

رجب طیب اردوان نے ایک ٹی وی بیان میں کہا کہ ٹوئٹر،یوٹیوب اور فیس بک منافع کیلئے عالمی سطح پر قائم کردہ کمپنیاں ہیں،ٹوئٹر اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس نادہندہ ہے،ہم اس کا پیچھا کریں گے۔