روس یوکرائن میں مداخلت بند کرے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، امریکہ کی پھر دھمکی

پیر 14 اپریل 2014 06:43

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)امریکہ نے روس کو ایک بار پھر خبر دار کیا ہے کہ وہ یوکرائن میں جاری بحران ختم کرے ورنہ اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کو ٹیلی فون کیا ہے اور یوکرائن میں مداخلت پر امریکہ کی تشویش سے آگاہ کیا ۔جان کیری نے یوکرائن سے فوری طور پر فوجی انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرائن بحران حل کرے یا سنگین نتائج کے لئے تیار رہے۔

متعلقہ عنوان :