خانیوال، دریائے راوی اورچناب کے سنگم پر مسافربیڑی تیزآندھی کی وجہ سے بھنورمیں پھنس گئی، سوسے زائدمردوخواتین مسافرسوارتھے ، بیڑی کے ہچکولے کھانے پر مسافروں کی چیخ وپکار

پیر 14 اپریل 2014 06:32

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)سردارپورکے قریب دریائے راوی اورچناب کے سنگم پرواقع کچاپتن میں مسافربیڑی تیزآندھی (جکھڑ)کی وجہ سے بھنورمیں پھنس گئی جس میں سوسے زائدمردوخواتین مسافرسوارتھے ،جنہوں نے بیڑی ہچکولے کھانے پرچیخ وپکارشروع کردی ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی یونین کونسل بیٹ سسٹم کے انچارج ملک اکبرخادم اسسٹنٹ سب انسپکٹراپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے ،جنہوں نے دوسری بیٹری (لانچ )کے ذریعے بھنورمیں پھسنی بیٹری (لانچ)سے پچیس ،پچیس افرادنکال کرساحل تک پہنچایا،۔

(جاری ہے)

اس آپریشن پریونین کونسل بیٹ سسٹم سردارپورکی پولیس ٹیم نے مسلسل چھ گھنٹے جدوجہد کرکے قابوپالیااوربیٹری (لانچ )میں پھنسے افرادکولقمہ اجل ہونے سے بچالیااگرپولیس بروقت کارروائی امدادنہ کرتی توبیٹرڈوب جانے کاناخوشگوارواقعہ رونماہوسکتاتھا۔انجمن تاجران سردارپورکے صدرشیخ محمداکرم نے آرپی اوملتان ایجنسی کیپٹن (ر)محمدامین کے وژن کے مطابق یونین کونسل بیٹ سسٹم نے بروقت امدادی کارروائی کرکے ثابت کردیاکہ انہوں نے یہ بیٹ سسٹم کانفاذکرکے ایک مستحسن اقدام اٹھایاہے اورسوسے زائدافرادکی جانیں محفوظ ہوگئیں۔