”دلچسپ انکشاف“، تحاریک التواء پی پی نے جمع کرائیں ایوان میں ن لیگ بازی لے گئی،ارکان اسمبلی نے سپیکر کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا، پارٹی ذرائع

پیر 14 اپریل 2014 06:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں جن اہم امور پر تحاریک التواء حال ہی میں جمع کرائی ہیں ان سب کا کریڈٹ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن لینے میں کامیاب رہی ہے جس پر پی پی ارکان نے سپیکر سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ اجلاس میں پیپلز پارٹی نے مختلف اہم قومی امور پر تحریک التواء جمع کرائیں لیکن جب انہیں ایوان میں بحث کیلئے پیش کیا گیا تو انہیں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے نام سے پیش کیا گیا جس سے پیپلزپارٹی کے ارکان کی نہ صرف سبکی ہوئی بلکہ حکومتی ارکان پر اس پر کھل کر بحث کرنے اور من پسند انداز میں ان تحاریک التواء کو منطقی نتیجے تک پہنچانے کا موقع پر بھی مل گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی ارکان اسمبلی نے سپیکرسردار ایاز صادق کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :