جنوبی پنجاب میں صوبائی سیکرٹریٹ کا قیام،سب کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے متوقع،کمیٹی رپورٹ تیار کرکے حمزہ شہباز کو پیش کرے گی،ذرائع

پیر 14 اپریل 2014 06:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ملک محمد رفیق رجوانہ کی سربراہی میں جنوبی پنجاب میں صوبائی سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے سب کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے میں بلانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جنوبی پنجاب میں صوبائی سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ سب کمیٹی کا اجلاس کنوینئر ملک محمد رفیق رجوانہ کی سربراہی میں رواں ہفتے بلائے جانے کاقوی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے جس میں دو ممبر بورڈ آف ریونیو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انہار، تعلیم ،سی این ڈوبلیو سمیت دیگر صوبائی محکموں کے ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں موجود ہوں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ سیکرٹریٹ عوام کے مسائل کے حل کے لئے تشکیل دیا جارہا ہے اور یہ سب کمیٹی اپنی سفارشات تیار کر کے کمیٹی کو دے گی ۔جس کے سربراہ حمزہ شہباز شریف ہیں انہیں رپورٹ دیں گے جس کے بعد کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :