نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے دوسرے روز لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے

پیر 14 اپریل 2014 06:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اپریل۔2014ء)نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے دوسرے روز لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔تماشائیوں کی ایک اچھی تعداد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں موجود تھی۔ آج بروز پیر چیمپئن شپ کا آخری دن ہوگا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین نیپرا خواجہ محمد نعیم اور فاطمہ گروپ کے نمائندے ہوں گے۔

فاطمہ گروپ کے تعاون سے منعقد ہونے والی چیمپئن شپ کی ٹیم کیٹگری میں اسلام آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اسلام آباد کی ٹیم میں سہیل احمد، عبدالوہاب اور اسجد شامل تھے۔ دوسری پوزیشن پنجاب نے حاصل کی ، پنجاب کی ٹیم لیاقت علی ، وسیم صادق اور عثمان ستار شامل تھے۔ تیسری پوزیشن ریلوے کی ٹیم نے حاصل کی، ٹیم میں نقاش ہمدانی، قیوم چنگیزی اور مجاہد حسین شامل تھے۔

(جاری ہے)

ویلٹر میں واپڈا کے رضوان اسلم نے پہلی، حسن آصف ریلوے نے دوسری جبکہ پنجاب بی کے ثقلین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بنٹیم میں واپڈا کے محمود خان نے پہلی، ریلوے کے نور اللہ نے دوسری ، سندھ کے فیاض احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مڈل ویٹ میں واپڈا کے ناصر علی شاہ نے پہلی، پنجاب بی کے محمد احسن نے دوسری جبکہ ریلوے کے مجاہد حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین کے فلائی مقابلوں میں سندھ کی عائشہ نور نے پہلی، ریلویز کی سمیرا نے دوسری جبکہ بلوچستان نے طاہرہ نوشین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویلٹر مقابلوں میں واپڈا کی غلام فاطمہ نے پہلی، پنجاب اے کی عاصمہ نے پہلی جبکہ پنجاب بی کی فاطمہ افتخار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بنٹیم مقابلوں میں واپڈا کی اقصیٰ نے پہلی، ریلویز کی فائزہ نے دوسری جبکہ پنجاب کی مریم طفیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مڈل مقابلوں میں ریلویز کی کلثوم نے پہلی، سندھ کی بسمہ عرفان نے دوسری جبکہ واپڈا کی نصرت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے ہیوی ویٹ مقابلوں میں واپڈا کی سائرہ شاہ نے پہلی، پنجاب بی کی ام فروہ نے دوسری جبکہ سندھ کی ارم حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسرے روز ریلویز کے راشد محمود بٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔