مشرف کیخلاف قائم غداری مقدمے کی سماعت 2 ہفتے کے وقفے کے بعدآج ہوگی، وکلا ء سا بق صدر کے بیرون ملک جانے سے روکنے کے حکومتی فیصلہ کو چیلنج اور زیرالتواء درخواستوں پر دلائل دینگے

منگل 15 اپریل 2014 06:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف قائم غداری مقدمے کی سماعت 2 ہفتے کے وقفے کے بعد ا ٓ ج منگل کو ہوگی۔ذرائع کے مطابق مشرف کی وکلا ء ٹیم (آج) منگل کو ان کے موکل کے بیرون ملک علاج کیلئے جانے سے حکومت کے روکنے کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کریگی اور موکل کے بنیادی حق کے سلب کرنے پراحتجاج کی حکمت عملی بھی اختیارکی جائے گی جبکہ زیرالتوا درخواستوں پر وکلاصفائی کی جانب سے دلائل بھی دیے جائیں گے، ایک درخواست مشرف کے مقدمے کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے سے متعلق زیرالتوا ہے جبکہ دوسری درخواست میں ان کی والدہ کی علالت کے باعث مشرف کوبیرون جانے کی اجازت دینے سے متعلق ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی کاروائی میں پرویزمشرف کے وکلا مقدمے کی مزید سماعت کے موقع پرملزم کی عدالت میں پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست بھی دائرکیے جانیکاامکان ہے، ان کے وکلاکی جانب سے عدالت سے استثنیٰ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے مانگاجائیگاجبکہ عدالت نے استغاثہ کوگواہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم بھی دیاہے،مشرف کی وکلا ٹیم میں ایمرجنسی کے نفا ذکے حوالے سے اس وقت کے تمام اہم حکومتی عہدیداروں کے نام مشرف کے گواہوں کی فہرست میں شامل کیے جانے پرمشاورت کی جا رہی ہے،ان گواہوں میں اس وقت کے فوجی اور سویلین عہدیدار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :