مجاہدین کے ممکنہ حملوں کا خدشہ‘ بھارتی آرمی چیف کی کنٹرول لائن پر نگرانی سخت کرنے کی ہدایت

منگل 15 اپریل 2014 06:42

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء) بھارتی آرمی چیف نے مجاہدین کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر کنٹرول لائن پر تعینات فوج کو الرٹ رہنے اور سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل بکرام سنگھ نے یہ ہدایت اعلی سطحی اجلاس میں کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور دیگر شمالی ریاستوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ مقامی کمانڈروں نے آرمی چیف کو اس حوالے سے بریفنگ دی۔ جنرل بکرام سنگھ نے خدشہ ظاہر کیا کہ مختلف ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے دوران اور آئندہ موسم گرما شروع ہوتے ہی سرحد پار سے مجاہدین کی دراندازی اور حملوں کی خدشہ ہے۔ لہٰذا سرحدوں پر سکیورٹی اور نگرانی کا عمل سخت کیا جائے۔