امریکہ،فلم سٹار ریما کا اپنے شوہر کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ،ڈاکٹر طارق شہاب ڈاکٹروں کی تنظیم ”اپنا“ کی صدارت کے امیدوار ہیں

منگل 15 اپریل 2014 06:47

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)معروف فلم سٹار ریما نے اپنے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ”اپنا“ کی صدارت کے امیدوار ہیں۔نیوجرسی میں اپنا کے زیراہتمام تقریب میں ممتاز امریکی اراکین کانگریس پاکستانی قونصل جنرل راجہ علی اعجاز اور اپنا کے ممبران اور انکی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

فلم سٹار ریما نے امریکہ میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی معاشرے کی ترقی کا راز بھی رواداری کا مظاہرہ ہے جس سے وہ بہت متاثر ہوئی ہیں،رکن کانگریس فرینک پیلون نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا اور”اپنا“ سے کہا کہ وہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے اپنی تجاویز انکی کمیٹی کو بھیجیں،رکن ایوان نمائندگان فرینک پیلون نے پاکستانی کمیونٹی کی مین سٹریم سیاست میں حصہ لینے کو خوش آئند قراردیا۔

(جاری ہے)

قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ قدرتی آفات اور دفاعی کاموں میں اپنا نے جو کردار ادا کیا ہے حکومت پاکستان اور امریکہ میں پاکستانی سفارتی دفاتر نے مکمل تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں قونصلیٹ کے دروازے انکے لئے کھلے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ اب ہر ماہ ایک ویک اینڈ پر قونصلیٹ کمیونٹی کیلئے دستیاب ہونگے تاکہ وہ کسی بھی قونصل کی خدمات حاصل کرسکیں،تقریب سے معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر یوسف سندھو،ڈاکٹر یاسمین چوہدری اپنا کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر آصف ریاض قدیر،ڈاکٹر سید طارق شہاب اور ڈاکٹر ناصر قریشی نے بھی خطاب کیا اس سے قبل بچوں نے پاکستانی اور امریکی ترانے پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :